ٹیکسلا ڈھوک حسو کا رہائشی ملزم عباس معصوم بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ پولیس مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی : ٹیکسلا کے علاقے ڈھوک حسو کا رہائشی محمد عباس نامی بدنام زمانہ عادی مجرم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پولیس نے 3 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی محمد اویس سب انسپکٹر کو فائر لگا تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے فائرنگ کے نتیجے میں ملزم محمد عباس جاں بحق ہو گیا جب کہ دو ملزمان فرار ہو گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا 38 سالہ ملزم محمد عباس ولد محمد رفیق ٹیکسلا گانگو بہادر ڈھوک حسو کا رہائشی تھا
ایس ایس او تھانہ رتہ امرال جواد کاظمی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف لاہور اور راولپنڈی کےمختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے جب کہ بےشمار کیسز ایسے رپورٹ ہوئے تھے جن کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ان مقدمات میں ملزم نے نوعمر بچوں کو اغوا کر کے بدفعلی کی اور نوعمر لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ملزم عادی مجرم تھا جس نے متعدد گھرانے تباہ کیے تھانہ رتہ امرال میں اس کے خلاف 15 نومبر کو مقدمہ درج ہوا تھا جس میں 10 سالہ معصوم بچی کو ذیادتی کے لیے اغوا کیا گیا تھا
ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال نے کہا کہ ہم سی پی او راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی رکھتے ہیں

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں