بی بی سی کی شہزادی آف ویلز سے معذرت: آرمسٹس ڈے کی کوریج میں “کیٹ مڈلٹن” کہہ کر مخاطب کرنے پر اعترافِ غلطی

ویب ڈیسک (سی این این اردو) : برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے بی بی سی نے شہزادی آف ویلز کیتھرین سے اس غلطی پر باضابطہ معذرت کر لی ہے جس میں آرمسٹس ڈے کی کوریج کے دوران انہیں بارہا “کیٹ مڈلٹن” کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے آرمسٹس ڈے (ریمembrance Day) کی براہِ راست نشریات کے دوران نیوز پریزنٹر راجنی ویدیا ناتھن نے 43 سالہ مقبول شاہی شخصیت کو ان کے شادی سے قبل والے نام سے پکارا، جس پر ناظرین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے ًطابق ، بی بی سی نے اپنے بیان میں کہا:“آرمسٹس ڈے کی یادگاری تقاریب کی کوریج کے دوران ہم سے غلطی سے کیتھرین، شہزادی آف ویلز کو کیٹ مڈلٹن کہا گیا۔ یہ طویل لائیو براڈکاسٹ کے دوران ہونے والی انسانی غلطیاں تھیں، جن پر ہم معذرت خواہ ہیں۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر آرمسٹس ڈے کی نشریات میں شہزادی کو ان کے درست شاہی لقب سے ہی پکارا گیا۔

آرمسٹس ڈے پہلی جنگِ عظیم کے اختتام کی یاد میں منایا جاتا ہے اور جنگوں میں جان دینے والوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

شہزادی آف ویلز نے 11 نومبر کو نیشنل میموریل آربیٹوریم میں ہونے والی یادگاری تقریب میں شرکت کی، دو منٹ کی خاموشی کی قیادت کی اور شاہی خاندان کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ معاملہ: بی بی سی کو ایک اور تنازع کا سامنا

بی بی سی کی یہ نئی معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ادارہ پہلے ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک دستاویزی فلم کی ایڈیٹنگ کے تنازع کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔

گزشتہ ہفتے بی بی سی نے 2024 میں نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری “Trump: A Second Chance?” میں ٹرمپ کی 2021 کی تقریر کے ایڈیٹ کیے گئے کلپ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ “گہرے افسوس” کا اظہار کرتا ہے کہ ویڈیو کو اس انداز میں جوڑا گیا جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔

تاہم بی بی سی نے ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے ہتکِ عزت (defamation) کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی نوعیت کا مالی ہرجانہ دینے سے انکار کر دیا۔

اس معاملے نے بی بی سی کو کئی سال بعد بڑے بحران سے دوچار کیا، جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبیرا ٹرنیس نے استعفیٰ دے دیا۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بی بی سی کے خلاف 1 سے 5 ارب ڈالر تک کا مقدمہ دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا:
“مجھے یہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے خود مانا کہ انہوں نے دھوکہ دیا۔ … انہوں نے میرے منہ سے نکلے الفاظ ہی بدل دیے۔”

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں