تہران :(سی این این اردو) ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقائی نے اسلام آباد، پاکستان میں عدالتی کمپلیکس کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ x سابق ٹویٹر ) پر پاکستان کی حکومت اور عوام، خصوصاً متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تمام مظاہروں کی بلا امتیاز مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے دہشت گردی کے اس خطرناک مظہر کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔