رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تُسویو کا اسلام آباد دھماکے پر اظہارِ افسوس

رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تُسویو نےاپنے x شوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے باہر ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس سانحے سے انتہائی غمگین ہیں اور ان کی دلی ہمدردیاں اور تعزیت ان تمام خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ رومانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اوانا تُسویو نے اپنے پیغام میں کہا:
“میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے باہر ہونے والے دھماکے سے گہرے رنج میں ہوں۔ میری دلی ہمدردیاں ان خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ میرے خیالات اور یکجہتی پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں جو اس افسوسناک سانحے کا سامنا کر رہے ہیں۔”

اسلام آباد کے اس واقعے پر دنیا بھر سے افسوس اور مذمتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جب کہ عالمی رہنما پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں