روس کی فیڈریشن کونسل کے ڈپٹی اسپیکر کونسٹانٹن کوساچیف کی اسلام آباد آمد — بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت

اسلام آباد:(سی این این اردو) روس کی فیڈریشن کونسل کے ڈپٹی اسپیکر اور نائب سربراہ مسٹر کونسٹانٹن کوساچیف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان آمد پر سینیٹ آف پاکستان کے حکام نے معزز روسی مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس آج 11 نومبر اور کل 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔

کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی و عالمی سطح پر جمہوری اقدار، امن اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں