اسلام آباد :منگل کے روز دن 12:40 بجے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع ضلع کچہری کی پارکنگ میں خودکش دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوئے۔وزیر داخلہ کے مطابق خود کش بمبار ضلع کچہری میں داخل ہونے میں ناکام ہوا اور بعد ازاں اس نے پولیس وین کو ہدف بنایا۔
آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا اگلے چند گھنٹوں میں خود کش بمبار کی شناخت ممکن ہے۔محسن نقوی نے کہاابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ خودکش حملہ آور کچہری میں جانا چاہتا تھا مگر موقع نہ ملنے پر اس نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا۔گزشتہ روز وانا میں کالج کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ کیا گیا جس کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔وانا کا حملہ افغانستان سے سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز موجود ہیں.
محسن نقوی نے کہا کہ کا ’آج اسلام آباد میں ہونے والے حملے کے ساتھ بہت سی چیزیں لنک ہیں اور اس ضمن میں جلد شواہد سامنے لائے جائیں گے۔ جو، جو ملوث ہو گا، چاہے وہ دوسرے ملک سے بھی ہو، کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ دو ہفتے بعد کوئی بھی گاڑی ای ٹیگ کے بغیر اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گی۔جبکہ شہر کے ذمہ داری فوج، رینجرز اور پولیس کو سونپی گئی ہے۔جو کہ مشترکہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔