اسلام آباد-(عابدصدیق چوہدری ) سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر خوش ہیں۔آج اسلامی دنیا کو اس برادری اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔
اب ہمیں علاقائی مسائل کے حل کے لیے تقریروں کی نہیں بلکہ عمل اور تعاون کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں مقیم ایران کے سفیر رضا مقدم نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر محسن نقوی اور ایرانی سیکریٹری آف سپریم سیکیورٹی کونسل سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ اسٹریٹجک معاہدہ اسلامی دنیا میں تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔