ٹیکسلا : ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ،درپیش چیلنج ، ممکنہ ردعمل ،نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا طلبا و طالبات کے دونوں کالجوں نے شرکت کی تقریب کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر کرنل عبدالولی نے کی جب کہ مہمان خصوصی سینیٹر لیفٹینیٹ جنرل ر عبدالقیوم تھے مہمان خصوصی نے اپنی سیرحاصل گفتگو میں برصغیر کی سیاسی تاریخ ،قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد،عالمی جنگوں،امن اداروں اور سپر پاورز کے بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں پاکستان کی موجودہ سرحدی،سفارتی اور سیاسی صورتحال سے متعلق حوصلہ افزا گفتگو کی انھوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور حکومت وقت کو کامیاب خارجہ پالیسی مرتب کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی خوش اسلوبی سے محو سفر ہے پرتاثیر گفتگو کے بعد انھوں نے طلبا و طالبات کے نوجوانوں اور خواتین کی ترقی اور مستقبل کے حوالے سے اہم سوالات کا جواب دیا انھوں نے چیئرپرسن پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم عفت رؤف کی درخواست پر کالج طالبات کی آمدورفت کے لیے ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ارباب اختیار سے استدعا کا وعدہ کیا۔ پرنسپل ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن پروفیسر زہرہ جبین نے خطبہء استقبالیہ جب کہ ریجنل ڈائریکٹر کرنل عبدالولی نے خطبہء صدارت پیش کیا۔ چیئرپرسن پاکستان یوتھ لیگ عفت رؤف کی جانب سے پرنسپل اور ریجنل ڈائریکٹر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔اس موقع پر کموڈور ارشد محمود،سابق ایم ڈی اظہر مسعود، پرنسپل بوائز کالج پروفیسرعرفان ،پروفیسر اظہر قیصر،ناصر بلوچ اور جاوید اقبال مرزا بھی موجود تھے۔
اور پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کی ٹیم نے شرکت کی مہمانوں کے لیے پرتکلف طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا