مسلم امہ کا اتحاد ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ

برمنگھم (نیوز ڈیسک) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق) اوورسیز برطانیہ ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ دنیا میں امن، بقاء اور سلامتی کا انحصار مسلم امہ کے اتحاد پر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی مضبوطی اور استحکام فیلڈ مارشل سید آصف منیر کی بصیرت افروز اور مدبرانہ قیادت میں مضمر ہے۔

ڈاکٹر شوکت علی شیخ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کی عوام، حکومت اور فیلڈ مارشل سید حافظ منیر کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملکی و علاقائی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی، بقاء اور خوشحالی پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط باہمی تعلقات سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کا اتحاد نہ صرف اسلامی ممالک کی بقاء و استحکام کے لیے ضروری ہے بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے اپنے خطاب کے اختتام پر قائد چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کے امن و استحکام کی حقیقی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں