یانگجو (کھاریبی) میں عرفان القرآن کا ماہانہ درس منعقد

یانگجو (نمائندہ سی این این اردو عرفان غفورنمائندہ سی این این اردو )عرفان الاسلام مسجد و اسلامک سنٹر یانگجو (کھاریبی) میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا پُروحسن انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت علامہ ڈاکٹر رضا قادری (وزیرِ انتظام) اور لوکل ایگزیکٹو کونسل کھاریبی نے کی، جبکہ خصوصی خطاب ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے فرمایا۔

تقریب کا آغاز قاری حسن علی سعیدی کی دلنشین تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد مردان علی قادری (نائب چیئرمین مجلسِ شوریٰ MQI کوریا) نے عقیدت بھری نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

پروگرام میں مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جن میں نمایاں نام شامل ہیں:

مدثر علی چیمہ (چیئرمین پاکستان بزنس ایسوسی ایشن)،شہزاد علی بھٹی (صدر MQI کوریا)، اسرارالحق (نائب صدر MQI کوریا)، قاضی جاوید اقبال (نائب صدر MQI کوریا)، زاہد سلہری (ناظم مالیات MQI کوریا)، اصغر بانگی (منتظم منور مسجد یانگجو)
اور دیگر معزز احباب جن کی بڑی تعداد میں شرکت نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

تقریب کے اختتام پر معروف کاروباری شخصیت شیخ سونی کی جانب سے حاضرین کے لیے عشائیے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں