گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی نمائندہ تنظیم ایپنک (APNEC) کے نو منتخب چیئرمین محمد صدیق انظر اور جنرل سیکرٹری صمد مینگل سمیت دیگر کابینہ عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں گورنر نے کہا کہ نو منتخب کابینہ کا انتخاب میڈیا برادری کا اُن پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل، میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور مثبت صحافتی روایات کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے ایپنک عہدیداران کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گی۔ #