یورپ میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کا اختتام — گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی

ویانا (زاہد غنی چوہان) — آسٹریا سمیت تمام یورپی ممالک میں 26 اکتوبر بروز اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی، کیونکہ یورپ بھر میں ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (Daylight Saving Time) کا اختتام ہونے جا رہا ہے۔

یورپ میں وقت کی تبدیلی کا یہ نظام 1981 میں یورپی قانون کے تحت متعارف کرایا گیا تھا، جب موسمِ گرما میں دن کے اوقات سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے گھڑیاں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ روایت دراصل 1970 کی دہائی کے اوائل میں مغربی یورپ میں اس مقصد کے ساتھ شروع ہوئی تھی کہ دن کو “طویل” بنا کر پیداواری صلاحیت میں اضافہ، توانائی کی بچت، اور کام کے اوقات میں بہتری لائی جا سکے۔

ہر سال کی طرح، اس سال بھی اکتوبر کے آخری اتوار کو ڈے لائٹ سیونگ ٹائم ختم ہو جائے گا، اور گھڑیاں 60 منٹ پیچھے کر دی جائیں گی۔
یہ نیا معمول مارچ کے آخری ہفتے تک برقرار رہے گا، جب گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی تاکہ موسمِ گرما کا شیڈول بحال ہو سکے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں