جی ٹی روڈ ٹیکسلا واہ حسن ابدال انسان اور انسانیت کا قاتل بن گیا ہے: جماعت اسلامی کا مظاہرہ

جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات کا شکار موٹر سائیکل سواروں میں اکثریت طلبہ کی ہے؛
جی ٹی روڈ ٹیکسلا واہ تا حسن ابدال انسان اور انسانیت کا قاتل بن چکا ہے ٹریفک حادثات کی شرح میں روز افزوں اضافہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کی روک تھام ازحد ضروری ہے اسی سلسلے میں جماعت اسلامی پاکستان نے جی ٹی روڈ پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا نمائندگان کا موقف تھا کہ گذشتہ اڑھائی ماہ سے ٹیکسلا واہ حسن ابدال جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت وقت سے مطالبہ کر رہےہیں کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر نو نئے ڈیزائن تھری لین سسٹم کے تحت کریں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ نعیم اشرف نے احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا روزانہ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بےلگام ڈمپرز کا کوئی مربوط نظام وضع نہیں کیا جا سکا نیشنل ہائی وے اتھارٹی یا تو بےخبر ہے یا پھر ڈمپرڈرائیورز ان کے قواعد کو خاطر میں ہی نہیں لاتے متاثرین کی اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی ہے اور ان میں بھی اکثریت طلبہ کی ہے ڈمپرز کسی قاعدے قانون کے بغیر وقت بے وقت سڑک پر اکٹھے نمودار ہوتے ہیں ان کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کیا جائے تھری لین سسٹم کے تحت سروس روڈ کو وسعت دی جائے اور اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس تعمیر نو کے منصوبے کو جلد از جلد شروع کیا جائے تعمیر کے بعد جی ٹی روڈ کا افتتاح کروایا جائےمرکزی انجمن تاجران اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز نے ان تمام مطالبات کی حمایت کی اس موقع پر علاقے کی اہم شخصیات راجا حبیب الرحمن اور سہیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں