پاکستان دنیا میں 5 ملین حفاظ کے ساتھ سرفہرست ہے؛ترک کونسلر برائے مذہبی امور

واہ کینٹ کے فاتح سلطان مہمد انٹرنیشنل سکول میں ختم القرآن اور رسم تاج پوشی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
سفارت خانہ ترکیہ کے کونسلر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن اور ان کے نائب ،پروفیسر ڈاکٹر عالم خان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی
تقریب میں فاتح سلطان سکول کی تاریخ اور تعلیمی نظام سے متعلق اہم معلومات فراہم کہ گئیں بچوں نے پرمغز خاکے پیش کیے
فاتح سکول کے ڈائریکٹر پروفیسر وقاص خان نے حاضرین کے روبرو حفاظ کی قابلیت کا امتحان لیا ترکیہ کے کونسلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمن نے کامیاب طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ میں بھی آج ایک مہمان کی حیثیت سے شامل ہوا اور آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں کیونکہ ایسے با برکت پروگرام میں شرکت میری سعادت ہے اس خوشی کا اندازہ لگا سکتا ہوں کیونکہ میرے بچے نے بھی اسی طرح حفظ کیا تھا حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کے والدین کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔علم کے راستے میں نکلنا جنت کے راستے استوار کرنا ہے اس راہ کی مشکلات اللہ آسان فرماتا ہے ترکیہ میں سالانہ ایک لاکھ بچے حفظ قرآن کے لیے رجسٹرڈ ہوتے ہیں جب کہ پندرہ ہزار بچے سند وصول کرتے ہیں لیکن پاکستان دنیا میں سب سے ذیادہ 5 ملین حفاظ کے لیے سرفہرست ہے فاتح سکول کی انتظامیہ اور طلبہ کے ساتھ ہمارا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں