پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ، مضبوط سکیورٹی شراکت داری اور علاقائی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک۔سعودی دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات اور مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے.راجہ عامر اقبال

سیئول .جنوبی کوریا — پاکستان مسلم لیگ (ن) ساوتھ کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال نے حالیہ پاک۔سعودی دفاعی معاہدے کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان گہری سکیورٹی شراکت داری کی ایک تاریخی مثال قرار دیا ہے۔

راجہ عامر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف خطے میں سلامتی اور امن کو مضبوط کرے گا بلکہ مشترکہ طور پر ہر قسم کی جارحیت کو روکنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے جس پر نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پوری امتِ مسلمہ کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دفاعی معاہدے کے اصل محسن محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف ہیں۔ ایک نے ایٹمی صلاحیت حاصل کی اور دوسرے نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر قوت بنایا۔

راجہ عامر اقبال نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس دور اندیشی اور تاریخی فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں