جماعت اسلامی کا افغان جہاد منصوبہ فراڈ تھا جس سے انہوں نے اربوں روپے کمائے:ندیم افضل چن

اسلام آباد: پیلپز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کو فراڈ منصوبہ کہنے والے جماعت اسلامی کا افغان جہاد منصوبہ فراڈ تھے۔جس سے انہوں نے اربوں روپے کمائے اور کچھ سرکاری حکام بے بھی اپنی شوگر ملز بنائیں۔بلاول بھٹو نے وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے لیے محنت کرنے پر حوصلہ افزائی کی مگر وزیر اعلی کی محنت کی سمت درست نہیں ہے۔

بدھ کے رو اسلام آباد میں پیلپز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سربراہ پیپلز پارٹی لیبر بیورو چوہدری منظور نے دیگر راہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ندیم افضل چن نے کہا بءنظیر انکم سپورٹ پاکستان میں واحد منصوبہ ہے جس کی ساری دنیا تعریف کرتی ہے بی آئی ایس پی ایک کروڑ غریب خواتین کو امداد فراہم کر رہی ہے.پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسی منصوبے کے تحت سیلاب متاثرین میں فوری امداد تقسیم کی جائے۔جماعت اسلامی بتائے کہ جماعت اسلامی کا افغان جہاد منصوبہ کامیاب تھا یا فیل تھا۔ بی آئی ایس پی کے اقدامات کے نتیجے میں جماعت اسلامی کو جہادی بھرتی نہیں ہو رہی۔ان کے اسلامی جمیعت طلبہ سمیت سارے منصوبے لوگ جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا پنجاب کے وزرا کسی کو الیکشن ہارنے کا طعنہ دیتے ہیں.بلاول بھٹو نے قصور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی حوصلہ افزائی کی اور تجاویز دیں مگر وزیر اعلی کی محنت کی سمت درست نہیں ۔

حکومت نے آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر گندم کی خریداری سے صوبوں کو روکا۔اور 35 لاکھ ٹن در آمد کر لی۔ملک میں آج صرف 8 لاکھ ٹن گندم کا زخیرہ ہے۔جو 28 لاکھ ٹن ہونی چاہیے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ بھارت سے سیلاب چلا تو ملتان پہنچنے تک پنجاب حکومت نے ایک دانہ گندم محفوظ مقام پر منتقل نہیں کی.یہ سمندر پانی واپس کرتا ہے کے سندھ کے بیان پر مذاق اڑاتے تھے آج جنوبی پنجاب میں دریا نے پانی واپس کیا۔

سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان فصلوں کا ہوا ہے.محترمہ کو معلوم نہیں ہے مگر کابینہ اور اسمبلی میں کسان موجود ہیں۔آپ نے کیسے اندازہ لگایا کہ متاثرین کا بیس ہزار کا نقصان ہوا ہے. بھارت میں کھادوں اور بیجوں کی قیمت 400% ہم سے کم ہے جبکہ بجلی مفت ہے.وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کو اگست کا بجلی کا بل معاف کر دیا جبکہ
اگست میں متاثرہ علاقوں میں بجلی دستیاب نہیں تھی۔متاثرین کو ابھی امداد کی ضرورت یے جس میں تاخیر نہ کی جائے

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں