ینگ جو (کوریا) — پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا (PBA) کی نئی کابینہ کے اعزاز میں پاکستانی نژاد کورین معروف بزنس مین اور کم انٹرنیشنل کمپنی کے مالک شیخ سونی ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔یہ تقریب ایک عوامی اجتماع کی صورت اختیار کر گئی جب اردگرد سے بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی شریک سے۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں نے کابینہ کے اراکین کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ شریک اراکین میں وائس چیئرمین صابر خان خٹک، ایڈوائزری بورڈ کے رکن محمد اصغر بانگی، مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ میاں محمد شکیل، نائب صدر حاجی محمد کاظم، رانا شاہد محمود، زاہد محمود، امجد سیال، مردان علی قادری، نیاز احمد، حافظ جنید، ندیم چوہدری اور عامر کولار شامل تھے۔

چیئرمین مدثر علی چیمہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ صدر رحیم شاہ نے نئی رکنیت کی اہمیت اور اس کے فوائد پر زور دیا۔ جنرل سیکرٹری میاں صغیر احمد نے گزشتہ دو سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے روڈ میپ پر گفتگو کی۔ سماجی امور کے سربراہ شفیق خان نے پاکستان میں جاری فلڈ ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

تقریب کے آخر میں میزبان شیخ سونی نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ایسوسی ایشن کے لیے ریکارڈ تعداد میں نئے ممبران لائیں گے۔ اختتام پر “پاکستان زندہ باد” اور “PBA کوریا پائندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے ماحول گرما اٹھا اور مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔