اسلام آباد: آسیان ڈی اے فن انویٹیشنل گالف 2025 کا انعقاد

اسلام آباد میں آج “آسیان ڈی اے فن انویٹیشنل گالف 2025” کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی ایونٹ میں انڈونیشیا، جاپان اور میانمار کے سفراء نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ امریکہ، جرمنی، آسٹریلیا اور قازقستان کے ڈیفنس اتاشیوں سمیت آسیان ممالک، جنوبی کوریا، جرمنی اور پاکستان کے متعدد سفارت کاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

یہ گالف ایونٹ سفارتی برادری کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، کھیلوں کے فروغ اور دوستانہ روابط کو تقویت دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔

ایونٹ کے میزبان نے اس موقع پر کہا:
“آسیان ڈی اے فن انویٹیشنل گالف 2025 نہ صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ ہے بلکہ مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے پلیٹ فارمز کے ذریعے باہمی تعاون اور اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے۔”

مہمانوں نے اس شاندار اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں