پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے مختلف فیکلٹیز اور انسٹی ٹیوٹس میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے خصوصی اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا۔ سیشنز میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے رجسٹرار، ڈینز، ڈائریکٹرز اور پرنسپل آفیسرز کے ہمراہ شرکت کی۔ ان سیشنز کا مقصد طلباء کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط، تعلیمی پروگرامز اور کیمپس کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی صفِ اول کی یونیورسٹی میں آپ سب طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کے تعلیمی جذبے کو مزید بڑھانا اور ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جو آپ کو ترقی اور جدت کی طرف مائل کر سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی طلباء کی مکمل تعلیمی معاونت کے لیے پُرعزم ہے اور انھیں جدید ترین سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ طلباء ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکیں۔ وائس چانسلر نے تمام شعبوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں جدید او بی ای سسٹم کے تحت بین الاقوامی معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
سیشنز کے دوران ڈینز، ڈائریکٹرز، اور پرنسپل آفیسرز نے طلباء کو مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے انھیں یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور دیگر اہم امور کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔ انھوں نے بتایا کہ تمام فیکلٹیز اور انسٹی ٹیوٹس میں طلباء کی بہتر رہنمائی کے لیے معلوماتی ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں انتظامی عملہ ہمہ وقت موجود رہتا ہے اور طلباء کو بہترین رہنمائی فراہم کر رہا انعقاد