پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 افرد جاں بحق ہو گئے صوبے کے متعدد اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ، مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے۔چناب کا بڑا ریلہ جھنگ میں داخل جھنگ اور چنیوٹ شہروں کو بچانے کیلئے ریواز بند توڑ دیا گیا، سیالکوٹ میں دوبارہ سیلاب کا خدشہ۔
دریائے راوی بپھرنے سے لاہور کے کئی دیہات زیرِ آب، دریائے ۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، قصور شہر بھی خطرے میں آگیا۔ ننکانہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریا کے اطراف فوری انخلا کا حکم، قصور کو بچانے کیلئے رحیم یار خان بند توڑنے کی تیاری، سیالکوٹ میں 16 لاشیں برآمد۔لاہور کی کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔دریا ستلج کا پانی بلند ترین سطح پر، گنڈا سنگھ والا میں سیلاب کا خطرہ۔
این ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ اعلان کردیا۔ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی، مری، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی سیلابی پانی داخل ۔
جھنگ چنڈپل ریلوے ٹریک پر شگاف، سیلابی ریلے کا رخ موڑ کر 25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ بنایا گیا۔ چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیا گیا۔
پاکستان کی بری افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ آرمی چیف کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، انہوں نے کہا ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ ریلیف کیمپ میں بچوں کیساتھ کھانا کھایا۔
ایرانی صدر اور ترکیہ کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شیف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شیہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا، جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مذہبی سیاسی جماعت مولانا فضل الرحمان کی ملک بھر میں سیلابی صورتحال پر دعاؤں کی اپیل کی ہے۔