سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی اسلام آباد میں کارنر میٹنگ، قیادت اور کارکنان کی شرکت

اسلام آباد (سی این این اردو) — سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تنظیمی معاملات، مستقبل کی حکمت عملی، اور عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کرنا تھا۔

اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عابد اقبال نے کی، جبکہ وائس چیئرمین ڈاکٹر رؤف عثمان، پریزیڈنٹ تھنک ٹینک ڈاکٹر عبدالباقی، اور ممبر ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر سیف الرحمن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ بانی رکن چودھری عمیر، کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین فزا دستگیر، ڈاکٹر آمنہ، شازیہ خان، اور کوآرڈینیٹر شعبہ یوتھ صائمہ اعوان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک متبادل نظریاتی قیادت کی اشد ضرورت ہے، جو شفافیت، انصاف، اور سماجی فلاح کے اصولوں پر مبنی ہو۔ شرکاء نے تنظیم کو مقامی سطح پر مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کو پارٹی کی طاقت قرار دیتے ہوئے فزا دستگیر اور صائمہ اعوان نے نوجوانوں اور خواتین کو زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ ڈاکٹر عبدالباقی اور ڈاکٹر سیف الرحمن نے پالیسی سازی اور تھنک ٹینک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

کارنر میٹنگ کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا، اور آئندہ ہفتوں میں مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ پارٹی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی عوامی خدمت، شفافیت اور ترقی کے ایجنڈے کو ہر صورت میں آگے بڑھاتی رہے گی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں