ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کے فروغ، دفاعی تعاون میں اضافے، توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم اور خطے میں استحکام جیسے شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اردوان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے ECO کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔