یو ایس ایس ونسنز کے حملے میں شہید ہونے والے ایران ایئر 655 کے مسافروں کی یاد میں تصویر

3 جولائی 1988: ایران ایئر فلائٹ 655 کا سانحہ – 36 سال بعد بھی انصاف کی تلاش جاری

اسلام آباد: 3 جولائی 1988 کو امریکی بحریہ کے جنگی بحری جہاز یو ایس ایس ونسنز (USS Vincennes) نے ایران ایئر فلائٹ 655 کو خلیج فارس کے اوپر مار گرایا، جس کے نتیجے میں 290 مسافر اور عملہ شہید ہوا — جن میں 66 معصوم بچے بھی شامل تھے۔ یہ پرواز بندر عباس سے دبئی جا رہی تھی اور ایک تجارتی پرواز تھی۔

یہ واقعہ فضائی تاریخ کے سب سے المناک سانحات میں شمار ہوتا ہے۔ ایران کی جانب سے متعدد بار انصاف کا مطالبہ کیا گیا، تاہم امریکہ نے کبھی باضابطہ معافی نہیں مانگی۔ اگرچہ امریکی حکومت نے بعد میں “گہرے افسوس” کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو زرِ تلافی ادا کیا، لیکن قانونی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

اس سانحے کے 112 شہداء کی لاشیں آج تک بازیاب نہیں ہو سکیں اور خلیج فارس کی گہرائیوں میں ہمیشہ کے لیے گم ہو گئیں۔

آج، اس سانحہ کو 36 برس گزر چکے ہیں، لیکن ایران اور عالمی برادری کی جانب سے انصاف، انسانی حقوق اور ذمہ داری کے مطالبات بدستور جاری ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں