Ambassador of Ethiopia Dr. Jemal Beker meets Pakistan Defence Secretary Lt. Gen (R) Muhammad Ali to enhance bilateral and multilateral ties.

پاکستان میں ایتھوپیاکے سفیرِ ، ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات پاکستان اور ایتھوپیا کا دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکیستان میں ایتھوپیا کے سفیرِ ،ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے پاکستان کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے موجودہ باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے وزیر اعظم ایتھوپیا ڈاکٹر ابی احمد علی کی وژنری قیادت میں ملک میں جاری اصلاحات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایتھوپین سفارت خانے کے قیام اور کراچی میں ایتھوپین ایئرلائنز کی پروازوں کے آغاز کو دوطرفہ تعلقات میں نئی جان ڈالنے والے اہم اقدامات قرار دیا۔

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے ایتھوپیا کی معاشی اصلاحات کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے افریقی ممالک، بالخصوص ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں