President Asif Ali Zardari addressing the nation on World Day Against Child Labour, highlighting the need to protect children from exploitation and forced labour.

چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن: صدر آصف علی زرداری کا عالمی برادری اور قوم کے نام اہم پیغام

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں بچوں کو استحصال اور مشقت سے بچانے کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے اور ان کے محفوظ، خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پوری قوم کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے نہ صرف پُرعزم ہے بلکہ اس مقصد کے لیے مؤثر قوانین اور اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کی بحالی، دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے سروس یونٹس اور قومی سطح کے ادارے قائم کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز، آجر حضرات، والدین، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ:

آجر حضرات چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کریں؛

والدین اور سرپرست مختصر مدتی مالی فوائد کے بجائے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دیں؛

اسکول اور اساتذہ ایسے بچوں کی شناخت کریں جو تعلیم چھوڑنے کے خطرے سے دوچار ہیں؛

میڈیا چائلڈ لیبر سے متعلق شعور بیدار کرے؛

مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں کمزور خاندانوں کی معاونت کریں تاکہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری پر مجبور نہ ہو۔

غزہ کے بچوں کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل
صدر مملکت نے عالمی برادری کی توجہ غزہ جیسے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالتِ زار کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ ہزاروں معصوم بچے قابض افواج کی جارحیت کے باعث بے گھر، زخمی یا یتیم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان بچوں کو بھوک، درد، اور چائلڈ لیبر میں دھکیلے جانے کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے بچوں کے لیے فوری انسانی امداد، تحفظ اور انصاف کو یقینی بنائے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں