گورنر ہاؤس کے دروازے پہلی بار ہر پاکستانی اور ہر مکتبہ فکر کے لیے بلا امتیاز کھولے گئے، افطار پارٹی سے خطاب
کراچی – گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (KUJ) کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
تقریب میں پی ایف یو جے کے سابق صدر جی ایم جمالی، حسن عباس، اکبر جعفری، رافع فاروقی، اعجاز احمد، لبنیٰ جرار، راہب گاہو، بچل لغاری، شاہد غزالی، راشد لطیف، کامران لاشاری، منیر ساقی، معین اللہ شاہ، اصغر عظیم، نصر اقبال، زوہیب زرداری، غزالہ فصیح، شمائلہ نواز، روبینہ یاسمین اور نعیم بیگ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
افطار میں غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں افطار کے لیے عوام کی بڑی تعداد کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہم بلا امتیاز سب کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے صحافی رہنماؤں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایک نابینا بچے کی نعت کو سراہتے ہوئے اسے 50 ہزار روپے انعام کے طور پر دیے، ساتھ ہی بچے اور اس کی والدہ کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا۔
افطار میں لیپ ٹاپ اور عمرے کے ٹکٹس کی قرعہ اندازی بھی کی گئی، جبکہ گورنر سندھ نے صحافیوں کے ہمراہ سینئر صحافی حسن عباس کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔