چین نے پاکستان کے دو ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین کے دو ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی جسے چینی حکام نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے رول اوور کر دیا۔
العریبیہ نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے چین کی جانب سے قرض ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔