ایوان کے احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کے روز ایوان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی عدم پیشی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ سینیٹر کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیا گیا تھا، لیکن اس حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔

سینیٹ چئیرمین نے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔

سینیٹ چیئرمین نے کہا ایوان کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ پارلیمانی اختیار کی اس توہین کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا پروڈکشن آرڈر کی عدم تعمیل براہ راست پارلیمنٹ کی طاقت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،” ۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ فلور پر بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی عدم تعمیل کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر خود چیئرمین سینیٹ کو گرفتار کر لیا جائے تو پھر پروڈکشن آرڈر کون جاری کرے گا؟۔

مرتضیٰ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنے مسائل حل نہیں کر سکتے تو عوامی مسائل کیسے حل کریں گے؟۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں