ایف آئی اے نے انٹرپول یادگاری دن پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا .ڈی جی FIA ، جان محمد نےپھولوں کی چادر چڑھا ئی

اسلام آباد: انٹرپول یادگاری دن کے موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اُن پولیس افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ دن ہر سال 7 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں شہداء پولیس اہلکاروں کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے۔ اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں مختلف تقریبات اور تعزیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں ان عظیم شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، جان محمد نے تقریب کی صدارت کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے عوام کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے جان محمد نے کہا، “7 مارچ کا دن ہمیں اُن شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں