مسلم سٹوڈنٹس لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام عہدِ تکمیلِ پاکستان گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا نے شرکت کی۔
تقریب سے انس محصی، صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ اسد بیگ، ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ اسلام آباد اور انعام الرحمن، صدر پی ایم ایم ایل اسلام آباد نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
اپنے خطاب میں انس محصی نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی تکمیل نوجوانوں کے بیدار ہونے میں ہے۔ انہوں نے طلبا کو اتحاد، جدوجہد اور قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا، اور طلبا کو اس کے لیے عملی میدان میں اترنا ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک قربانی، صبر اور اجتماعی شعور کا درس دیتا ہے، جسے نوجوانوں کو اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔
افطار ڈنر میں طلبا کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا، اور مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے طلبا کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کیا۔