فرابلز انٹرنیشنل سکول کے زیر اہتمام لوک داستانوی تہوار واہ کی مقامی مارکی میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی ثقافت ،انداز و اطوار ،زبان و ادب ،لباس و رواج سے متعلقہ کہانیاں شامل رہیں یہ شاندار تقریب اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب ٹھہری جس میں طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بھرپور تجربہ حاصل ہوا ہمارےمعاشرے میں پرفارمنگ آرٹ کی حوصلہ شکنی عام ہے لیکن طلبہ کو اس موقع پر عالمی سطح کی مثبت فکر سے روشناس کرایا گیا ایسے غیر نصابی چیلنجوں میں شرکت سے طلبہ متشدد رویے سے دور رہتے ہیں لوک داستانوی تہوار کی کہانیوں میں متنوع موضوعات اور ثقافت شامل تھی ان میں جامع سکرپٹ،متنوع موسیقی اور ڈائیلاگ کی ادائیگی خوبصورت انداز میں کی گئی طلبہ نے بااعتماد انداز میں نظامت کے فرائض سرانجام دئیے لوک داستانوی میلے میں نہ صرف طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا بلکہ شرکا کے اطمینان اور شرکت سے کمیونٹی اور تعاون کے احساس کو بھی فروغ حاصل ہوا ان داستانوں میں فرعون خوفو بے رحم میراث/ رومی کی طرف سے ریڈ بانسری کی کہانی/ آزادی کی زنجیریں/
آننسی چالاک مکڑے کی جادوئی مہم جوئی /کشمیر وادیء لولاب/ بلخ کا جادوئی قالین /صحرا کا دل/بانس کاٹنے والا اور اس کی بیٹی/ خالی برتن/ ایمالیانو زاپاٹا/ دبئی کا سخی تاجر شامل تھیں
