گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی کا انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آبادکا دورہ .ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاہوانی نے جی ڈی اے کے وفد میں شامل فیصل خان کنٹرولر آف بلڈینگ ، طارق احمد رند کے علاوہ ایشین بزنس فورم (ABF) کے صدر، خرم شہزاد اور چیئرمین گودر انفارمیشن سیل(ABF) علی رضا چوہدری نے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد ڈاکٹر طلعت صابر سے گوادر میں جاری پروجیکٹس پر اہم امور پر تبادلہ خیال
ڈی جی گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے جاری منصوبہ جات پر بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر طلعت صابر ISSIںے گوادر میں جاری منصوبۃ جات میں فیشریز ، ٹورازم پر مستقبل میں کام کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔
اس بات کا احاطہ کیا گیا کہ گوادر کے لوگوں کو زیادہ سے سہولیات فراہم کی جائے تاکہ گوادر کے لوگوں کی محرومیاں دور کی جائیں تاکی وہ گوادر کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں
کاروباری حضرات کو گوادر کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرائیں تاکہ سیاحت، فشتریز کی صنعت، میں سرمایہ کاری ہو سکے