ایوان صدر کی جانب سے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری کردہ پیغام قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جاری کیا پیغام میں کہا گیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گاعالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابلِ مذمت ہیں
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گےپوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے
یومِ یکجہتی کشمیر، مظلوم کشمیری عوام سے عہدِ وفا کا دن یے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔
بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم قابلِ مذمت ہیں پاکستان سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر کشمیری عوام کے ساتھ ہے
یوم یکجہتی کشمیر عزم، حوصلے اور قربانیوں کی داستان ہے
کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے 5 فروری مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کا دن ہےکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے، آزادی کشمیری عوام کا مقدر ہے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام، ان کا حقِ خودارادیت تسلیم کیا جائے
پاکستان اور کشمیر ایک روح کے دو جسم ہیں