ڈاکٹر قمر الزمان بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات،عہدے کا چارج لے لیا

ڈاکٹر قمر الزمان نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نئے وائس چانسلر تعینات ہونے کے بعداپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس سے قبل بھی2019 سے 2022 تک بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں ان کے سابقہ دور میں یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین زراعت کی یونیورسٹیوں میں نہ صرف شامل کیا گیا بلکہ یونیورسٹی تحقیقی، علمی اور زرعی سرگرمیوں کا مرکز بھی بنی ڈاکٹر قمر الزماں کینیڈا کی ڈالہوسی یونیورسٹی کے شعبہ زراعت میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دہے رہے تھے ڈاکٹر قمر الزماں نے 2010 میں ڈالہوسی یونیورسٹی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر شمولیت اختیار کی اور 2014میں پروفیسر مقرر ہوئے اس سے قبل وہ کینیڈا کے نواسکاٹیا زرعی کالج، فلوریڈا یونیورسٹی امریکہ اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھی مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں ڈاکٹر قمر الزمان نے جاپان کی زرعی و ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے صحت مندانہ زراعت میں جے ایس پی ایس این ایس ای آرسی ریسرچ فیلو کی ڈگری لی امریکہ کی فلوریڈا یونیورسٹی سے صحت مندانہ زراعت میں پوسٹ ڈاکٹورل کی ڈگری حاصل کی جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری نیو کیسٹل یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی جبکہ بی ایس سی اور ایم ایس سی کی ڈگریاں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے حاصل کی ڈاکٹرقمرکو2014میں کینیڈاکی سوسائٹی برائے بائیو انجینرنگ کی طرف سے معروف گلین ڈائننگ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے اور 2015میں یونیورسٹی آف فلوریڈا نے بھی ان کو سپرے نظام میں جدت لانے پر اور خاطر خواہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے نتائج پر بھی یوارڈ سے نوازا گیا دو مختلف کتابوں میں دو باب کے مصنف بھی ہیں جبکہ دو پیٹنٹ کا کریڈٹ بھی ان کے پاس ہے وہ 200سے زائد تحقیقی اشاعتوں کے مصنف بھی ہیں اور اس کے علاوہ انھوں نے مختلف اخباروں تنظیموں کے لئے تحقیقاتی منصوبوں کتابوں مضامین تحقیقی کاغذات کا جائزہ لینے کے لئے ریفری کے طور بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ملازمین و فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کو عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں