پاکستان یوتھ لیگ والنٹئیر فورم کا سالانہ یوتھ فیسٹیول 204-25

نوجوانوں کی اصلاح وفلاح کے لیے سرگرم عمل تنظیم گذشتہ 50 برس سے برسر پیکار ہے گذشتہ روز سالانہ یوتھ فیسٹیول میں تنظیم کے ممبران،باصلاحیت نوجوانوں کے علاوہ مختلف شعبہ جات کی نامور شخصیات میں ایوارڈ و انعامات تقسیم کیے گئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سماجی و سیاسی شخصیت حاجی ملک عمر فاروق تقریب کے صاحب صدارت تھے موٹیویشنل سپیکر ڈاکٹر عتیق رضا مہمان اعزاز تھے

تقریب میں لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ ڈاکٹر سید اسد علی،ڈاکٹر شفقت حیات،میاں متین اسلم،سید مشتاق حسین نقوی اور سید تقی حسین شاہ کو ملا بہترین کرائم رپورٹرز میں راجا برتگین خلجی،محمد عمران مانی،خادم حسین اور راجا منصور عباسی کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں انعام یافتہ طلبہ میں ٹرافیاں اور مقابلہ جات کے شرکا میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جرنلسٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ رانا رشید احمد شاد کو دیا گیا تنظیم کے عہدے داران امجد محمود،عتیق الرحمن چغتائی،راجا ارشد کیانی،فاخرہ نوید،شاہد سلیمان ،علی رضا تمکنت رؤف امیر،شہزاد مہتاب ،فیبین خان اور احمد دین شامل تھے علاوہ ازیں منصفین کرام کو لوح اعزاز پیش کیے گئے
دیگر ایوارڈز وصول کرنے والوں میں عثمان بھٹی،خلیل احمد،افتخار احمد،سیف ملک ،ندا فاطمہ،محمد عارف،ڈاکٹر محمد شعیب،اور نعیم اشرف شامل تھے
مہمانان گرامی نے پاکستان یوتھ لیگ کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں کی معاشرتی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تنظیم کے چیئرمین عابد حسین اور چیف آرگنائزر عفت رؤف نے تمام انعامات یافتہ افراد کو مبارک باد پیش کی

اپنا تبصرہ لکھیں