پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ تین روزہ ”حلال لیڈ آڈیٹر کورس” کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حلال سرٹیفکیشن کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر خوراک کے معیار کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اس کورس کا انعقاد یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز نے انٹرنیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکہ (IFANCA) کے تعاون سے کیا تھا اور جس میں صنعتی شعبے، تعلیمی اداروں، پنجاب فوڈ اتھارٹی،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی،اور طلبہ کی کثیر تعدادنے بھرپور شرکت کی تقریب سے یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد، انٹرنیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل کے ڈاکٹر سخاوت علی، بارانی زرعی یونیورسٹی کے ڈاریکٹر ریسرچ ڈاکٹر خالد سیف اللہ اور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز کے ڈاکٹر رائے محمد عامرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال فوڈ سرٹیفکیشن دنیا بھر میں خوراک کی تجارت کے لیے ایک لازمی شرط بن چکی ہے اور یہ کورس شرکاء کو عالمی معیار کے مطابق حلال سرٹیفکیشن آڈٹ کرنے کے قابل بنائے گا مقررین نے مزید کہا کہ ایسے تربیتی کورسز پاکستان میں خوراک کی صنعت کے فروغ اور معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر رائے محمد عامر نے مزیداپنے خطاب میں کہا کہ حلال سرٹیفکیشن کا شعبہ پاکستانی فوڈ انڈسٹری کے لیے انتہائی ضروری ہے او یونیورسٹی کا انسٹٹیوٹ اس قسم کے کورسز کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ طلبہ اور صنعتی ماہرین کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جا سکے
