تیسرا سالانہ مِلک میلہ پیرمہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں منعقدہوا

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ یونیورسٹی میں منعقدہ مِلک میلہ2025 معاشرے میں ڈیری کے استعمال کے غذائی فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے اور مقامی ڈیری پروڈیوسرز کو صارفین سے منسلک ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ایسی تقریبات سے نہ صرف مقامی ڈیری مصنوعات کی نہ صرف نمائش ہو گی بلکہ طلبہ کو ڈیری کی کاروباری صلاحیت کے بارے میں تربیت بھی میسر ہو سکے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیری سائنس کلب اور فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر سرپرستی تیسرے سالانہ مِلک میلہ 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب مستقبل کے اقدامات کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گی جس کا مقصد تعلیمی اداروں، مقامی کاروباری اداروں اور کمیونٹی کو باہمی فائدے کے لیے مربوط کرنا ہے جس کا مقصد ڈیری انڈسٹری،مقامی ڈیری مصنوعات کو فروغ دینا اور ہماری روزمرہ زندگی میں ڈیری کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھاتقریب کے افتتاح پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم کے ہمراہ رجسٹرار محمد عقیل سلطان اور یونیورسٹی کے ڈینز/ڈائریکٹرز بھی تھے تقریب میں 500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں طلباء، اساتذہ اور ان کے اہل خانہ شامل تھے مہمانوں میں زاہد عمران، زونل سیلز منیجر، ڈیری لیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ؛ ڈاکٹر محمد بلال رمضان، سینئر ایریا سیلز منیجر، ڈیری لاک (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یونیورسٹی ملازمین کے اہل خانہ نے تقریب کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا نمائش میں مقامی ڈیری پروڈیوسروں کے درمیان نیٹ ورکنگ کے مواقع کو فروغ دیا گیا، جس سے تعلیمی اور کاروباری برادریوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور اس موقع پر طلباء، صنعت اور محکمہ ایل پی ایم کی جانب سے مختلف نمائشی سٹالز لگائے گئے جبکہ اس موقع پر انٹرایکٹو گیمز اور مقابلے بھی منعقد کیے گئے طلباء نے 31 نمائشی سٹالز لگائے، جس میں دودھ، مٹھائیاں، اور چائے کے سٹالز سمیت ڈیری مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی صنعت کی جانب سے مختلف فیڈ، ادویات اور ڈیری مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی قبل ازیں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان یوسف نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تقریبات کے منتظمین کا تعارف کرایا پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف لائیو سٹاک پروڈکشن اینڈ مینجمنٹ نے مہمانوں کو ڈیری انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں سے آگاہ کیا ڈاکٹر کاشف اسحاق نے اپنے خطاب میں اس تقریب کے بنیادی مقصد کے بارے میں بتایا کہ ڈیری میں گریجویٹوں کو انٹرپرینیورشپ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تقریب کے اختتام پر منتظمین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں