سی این این اردو.اسلام آباد : مریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی سفارتی مدت کے اختتام کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی ترقی، اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کی مہمان نوازی اور ثقافت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے وقت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے امریکی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔