بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا میں سولر سسٹم انسٹالیشن کی افتتاحی تقریب.بیرسٹر عقیل ملک”ترجمان حکومت پاکستان برائے قانونی امور کی شرکت

سی این این اردو.ٹیکسلا: بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن کے افتتاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں ترجمان حکومت پاکستان برائے قانونی امور، بیرسٹر عقیل ملک نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، بیرسٹر عقیل ملک نے اپنے سابقہ وعدے کو پورا کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا میں سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انتخابی مہم میں مصروف وکلا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وہ یہ منصوبہ اپنے والد مرحوم ملک صلاح الدین اور استاد محترم شیخ یعقوب کے نام معنون کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹیکسلا بار کے نامزد امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دارالامان اور ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کے حوالے سے محترمہ فرحانہ قمر رانا کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا:
– حکومت پاکستان کی بقا و سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے سیاسی مخالفین سے تحریری مطالبات پر مذاکرات کی خواہش مند ہے۔
– پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور اختلافات کو جلد گفت و شنید سے حل کیا جائے گا۔
– عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کسی پیش گوئی سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجومی یا زائچہ نگار نہیں ہیں۔

یہ تقریب ٹیکسلا کے عوام اور وکلا کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو بار کے مستقبل کو توانائی کے لحاظ سے خود مختار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں