انڈیا (ویب دیسک ) – معروف ملیالم اداکار دلیپ شنکر اتوار کو تھاوونتھپورم شہر میں ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، 19 دسمبر کو وہ ہوٹل میں موجود تھے اور ان کے ساتھی اداکاروں نے کئی بار انہیں فون کرنے کی کوشش کی، لیکن جب انہوں نے جواب نہ دیا تو ان کی حالت جانچنے کے لیے ہوٹل پہنچے۔ دروازہ کھولنے پر وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔
تھاوونتھپورم پولیس کے مطابق، دلیپ شنکر ٹی وی سیریز “پنچنگی” کی شوٹنگ کے لیے یہاں آئے تھے اور وہ کافی بیمار تھے، جس کا علاج جاری تھا۔ دلیپ شنکر نے ویژن شوز جیسے “اماں اری ایتے”، “پنچنگنی” اور “سنداری” میں کام کیا تھا۔ ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔