آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ سال 2024 میں اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بے شمار اصلاحات کی گئیں۔شہریوں کہ سہولت اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے متعدد نئے یونٹس قائم کئے گئےہیں ۔سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم میں 36 سے 75 فیصد تک کمی آئی.حکومت پاکستان کے ویژن اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس اسلام آباد کو محفوظ اور پرامن شہر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔نئے سال 2025 میں ہم پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ نیو ایئر نائٹ پر 3000 سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ہلڑبازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی .شہریوں سے گزارش کے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں۔ہمارا عزم ہے کہ محنت اور لگن سے 2025 میں وفاقی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔