جوہری پروگرام عوام کو عزیر ہے امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں: شہباز شریف

قومی دفاعی کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی دفاعی کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعظم نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام جارحیت کیلئے ہرگز نہیں ہے، ہمارا مقصد اپنا دفاع ہے۔وزارت خارجہ نے لگائی جانے والی پابندیوں پر جامع مؤقف دیا ہے، پاکستان کا جوہری پروگرام ملک کے 24 کروڑ عوام کا ہے، جوہری پروگرام پاکستان کے عوام کو عزیز ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، پاکستان کے جوہری پروگرام پر پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔

واضح رہے پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز ظہرہ بلوچ نے امریکا کی جانب سے پاکستانی میزائل پروگرام پر عائد پابندیوں کو غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی قرار دیا تھا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں میزائل سسٹمز اور جوہری ٹیکنالوجی کی دوڑ کا آغاز بھارت نے کیا ہے اور بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ اس دوڑ کو روکنے میں مدد ملے۔

اپنا تبصرہ لکھیں