صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں نائب وزیر اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ،گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر نےبھی ملاقات میں شرکت کی
وزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکورٹی صورتحال زیر بحث رہی
صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی
دونوں رہنماؤں کا قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاصدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی