صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفرا کی ایوان صدر میں ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے مختلف ممالک کے سفرا نے اہم ملاقاتیں کیں ان میں چین کے سفیر برائے پاکستان چیانگ زئے ڈونگ سے
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ل ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی
چینی سفیر نے صدر مملکت کی صحت یابی پر خوشی، چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ نئے سال کی مبارک باد دی
پاکستان میں فلسطین کے سفیر زبیر محمد حمد اللہ زید نے بھی صدر مملکت سےملاقات کی صدر مملکت نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کی جدوجہد اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں