مریدکے نارووال روڈ پر ٹائر جلانیوالی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور موقع پر جانبحق جبکہ لاہور ہسپتال میں منتقل کئے گئے جھلسنے والے سات مزدوروں میں سے آج تیسرا مزدور جان کی بازی ھار گیا۔مریدکے تحصیل میں مبینہ طور پر متعدد بار غیر قانونی ٹائروں والی فیکٹریوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ھو چکی ھیں جبکہ کئی افراد اب تک بری طرح جھلس کر زخمی ھو چکے ہیں۔بدھ قے روز بھی مریدکے نارووال روڈ پر ڈالہ واھگہ کے قریب پھٹنے والے بوائلر میں آٹھ محنت کش شدید زخمی ھو گئے اور ایک مزدور موقع پر جانبحق ھو گیا جبکہ سات زخمیوں میں سے آج تیسرا محنت کش اسد عباس بھی لاہور ہسپتال میں زندگی کی بازی ھار گیا۔ واضع رھے کہ پولیس نے نامزد ملزموں میں سے ابھی تک کوئی ملزم بھی گرفتار نہیں کر سکی ھے۔
