ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے جمعے کے روز کہا کہ دمشق میں ترک سفارت خانہ ہفتے کے روز دوبارہ کام شروع کر دے گا اور سفارتی وفد شام روانہ ہو گیا ہے۔
اعریپیہ نیوز کی ربورٹ اور جمعہ کو این ٹی وی پر براہِ راست نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، “ہم دہشت گردی سے پاک شام دیکھنا چاہتے ہیں جہاں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک نہ ہو۔ہم شام میں ایک جامع حکومت چاہتے ہیں۔”
وزیر نے کہا، شام میں حکومت کے مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ترکی میں موجود شامی باشندوں کی اپنے ملک واپسی میں بتدریج اضافہ ہو گا۔ نیز انہوں نے کہا کہ وائی پی جی کا خاتمہ ترکی کا تزویری ہدف ہے۔
داعش کے دہشت گردوں کے خلاف امریکی افواج کے اتحاد میں پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) ایک مرکزی عنصر رہا ہے۔ ترکی کے مطابق وائی پی جی ایک دہشت گرد گروہ ہے جس کا کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے عسکریت پسندوں سے قریبی تعلق ہے جو 40 سال سے ترک ریاست کے خلاف لڑ رہے ہیں