یمنی افواج کے امریکی مال بردار اور جنگی بحری جہازوں پر حملے

عربی نیوز چینل المسعیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمنی بحریہ نے امریکا کے دو جنگی اور تین مال بردار بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائلی حملے کئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا کے مال بردار تین بحری جہازں پر جیبوتی بندرگاہ سے نکلنے کے بعد حملہ کیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے سربراہ نے بتایا کہ امریکا کے جن جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت میں شریک تھے۔

یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے امریکا کے ان دو جنگی بحری جہازوں پر بھی حملے کئے جو خلیج عدن میں مال بردار بحری جہازوں کی حفاظت کررہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ دس دن کے اندر اپنی نوعیت کے دوسرا حملہ ہے۔یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے اندر دو الگ الگ کارروائیوں میں یافا اور عسقلان میں صیہونی فوجی مراکز پر بھی حملے کئے ہیں۔

یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور صیہونی جارحیت بند ہونے تک صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف یمنی افواج کی کارروائياں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں