واہ کینٹ میں دو روزہ کتاب میلے معہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ سبزہ زار پی او ایف ہوٹل میں دو روزہ کتاب اور فیملی میلے کا انعقاد کیا گیا نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے بھٹی بک سنٹر کے اشتراک سے عالی شان میلے کا انعقاد کیا جس میں طلبہ ،اساتذہ،فیملیز،میڈیا،سوشل میڈیا اور تمام مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی اور صاحب صدارت ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن مراد علی مہمند تھے
تقریب کی نظامت دونوں دن عفت رؤف نے انجام دی تلاوت کا شرف صاحب زادی تمکنت رؤف امیر کو اور نعت کی سعادت علی رضا کو حاصل ہوئی
مہمان خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلے کا انعقاد این بی ایف کا ایک قابل ستائش کارنامہ ہے ہماری جامعہ مستقبل میں اس نوع کے میلوں کو منعقد کرانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی ایم ڈی این بی ایف نے کہا کہ کتاب بینی کے فروغ کو تقویت دینے کے لیے ادارے نے مختلف مقامات پر ایک سال میں 342 کتاب میلے منعقد کیے ہیں کیونکہ کتاب سے دوری نے انسان کو ذہنی تناؤ کا شکار کر رکھا ہے اپنی روایات کے احیا کی خاطر ہمیں اس کار خیر کو تسلسل سے جاری رکھنا ہو گا تقریب میں بھٹی بک سنٹر،نیشنل بُک فاؤنڈیشن،پبلشرز اور مقامی تعلیمی اداروں کی جانب سے کتابوں کے مختلف سٹالز لگائے گئے تعلیمی اداروں کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کر کے شرکاء تقریبات کا لہو گرما دیا

بچوں کی تفریح کے لیے جھولوں اور طعام کے لیے نامور برانڈز بھی موجود تھے ہنرمندوں بالخصوص خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور سٹالز بھی میلے کا حصہ تھے کتاب میلے میں کتابوں سے متعلق اپنی خدمات کے باعث عبد الرزاق بھٹی کو لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ،ڈاکٹر جویریہ کو ٹیچنگ ایوارڈ سے نوازا گیا
مجموعی سطح پر این بی ایف کی مطبوعہ 4 کتب کی تقریب رونمائی ہوئی ان کتب کے مصنفین میں ڈاکٹر محمد شعیب،محمد عارف،راکب راجا اور شائستہ انجم کی کتب شامل تھیں مینجر پروڈکشن نازیہ عدنان نے ان تقریبات اورسٹوری ٹیلنگ سیشن کی نظامت کی
اختتامی تقریب میں سٹال ہولڈرز،شرکا،سوشل میڈیا ایکٹوسٹس ،خلیل احمد،عثمان بھٹی،عابد حسین ،راجا نور محمد نظامی سمیت اہم شخصیات کو تعریفی اسناد اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں پاکستان یوتھ لیگ نے مہمان خصوصی اور مراد علی مہمند کو خوبصورت یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں سیکرٹری ثقافت پی وائے ایل شاہد سلیمان نے اپنی سریلی آواز سے محفل کو چار چاند لگا دیئے HEM مارکیٹنگ سے سید کلیم کی ان تھک کوشش رنگ لائیں اور اختتامی تقریب کے بعد محفل سماں کا اہتمام کیا گیا جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے

اپنا تبصرہ لکھیں