چین سے یورپ جانے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد سالانہ 8000 سے تجاوز کر گئی

۔5دسمبر تک چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے خورگوس ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی چین -یورپ (وسطی ایشیا) ٹرینوں کی سالانہ تعداد پہلی بار 8000 سے تجاوز کرتے ہوئے 8035 تک پہنچ گئی۔چین ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ چین-یورپ (وسطی ایشیا) ٹرینوں کی سالانہ تعداد اس حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ جوکہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے.

رواں سال کے آغاز سے خورگوس ریلوے اسٹیشن کے ذریعے چین -یورپ (وسطی ایشیا) ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا اور ٹرین کی ری لوڈنگ اوسطاً ہر 2 گھنٹے میں مکمل کی جاتی ہے۔اب تک سنکیانگ خورگوس ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں کی تعداد مسلسل 11 ماہ سے 600 سے زیادہ رہی ہے۔

روزمرہ ضروریات، مکینیکل اور برقی آلات، اور الیکٹرانکس جیسی زیادہ سے زیادہ “میڈ ان چائنا” مصنوعات یہاں سے دنیا میں پہنچائی جا رہی ہیں.تاحال 41،000 سے زیادہ چین – یورپ (وسطی ایشیا) ٹرینیں خورگوس ریلوے اسٹیشن سے گزر چکی ہیں ، اور ٹرین روٹس کی مجموعی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے ، جو 18 ممالک ، 46 شہروں اورعلاقوں کا احاطہ کرتی ہیں، جس کی بدولت بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں نئی قوت محرکہ فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں