بلوچستان تربت میں سیول ڈسپنسری چاہسر 27 سال کے بعد بحال کر دی گئی۔ جس کے نتیجے مین عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آبادی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوۓ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کے پیش نظر سول ڈسپنسری چاہسر کو اپ گریڈ کر کے بی ایچ یو کا درجہ دیا جائے۔
علاقے کے ممتاز سماجی کارکن اعجاز احمد بلوچ نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت سہولت عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔جس سے علاقہ کے عوام طویل عرصہ تک محروم تھے۔عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات قریب میسر ہونا چاہیئے۔ چاہسر کے عوامی اب وزیر اعلی بلوچستان وزیر صحت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کی بنیادی حقوق صحت کی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسپنسری چاہسر کو اپ گریڈ کرکے بی ایچ یو کا درجہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا سول ڈسپنسری چاہسر 27 سال تک بند اور غیر فعال تھی۔جو کہ طویل کاوشوں سے بحال ہوئی ہے۔چاہسر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہل علاقہ نے ڈسپنسری قی بحالی کے لیے سوسائٹی کی اس کوشش کو سراہا ہے۔